اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وزیر شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے درمیان احترام کا رشتہ ضروری ہے،رانا ثناءاللہ کو عدالتوں نے بے گناہ قرار نہیں دیا، وہ اب بھی ملزم ہیں۔ 17دن کے اندر رانا ثناءاللہ کیس کے ثبوت پیش کر دیئے تھے۔قانون کی حکمرانی پر کسی صورت سودے بازی نہیں ہو گی،انشاءاللہ کیس کو منطقی انجام …
وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وزیر شہر یار آفریدی کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وزیر شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے درمیان احترام کا رشتہ ضروری ہے،رانا ثناءاللہ کو عدالتوں نے بے گناہ قرار نہیں دیا، وہ اب بھی ملزم ہیں۔ 17دن کے اندر رانا ثناءاللہ کیس کے ثبوت پیش کر دیئے تھے۔قانون کی حکمرانی پر کسی صورت سودے بازی نہیں ہو گی،انشاءاللہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو عدالت نے بے گناہ قرار نہیں دیا اس لئے وہ اب بھی ملزم ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے بعد تاثر دیا گیا کہ کیس ختم ہو گیا ہے۔ انکو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہے اور لاہور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ابھی نہیں آیا۔انہوں نے کہ بابر اعوان رانا ثناءاللہ کیس کی قانونی ٹیم لے کر چل رہے ہیں۔جزا یا سزا دینا میرا یا کسی وزیر کا کام نہیں۔قانون کی حکمرانی پر کسی صورت سودے بازی نہیں ہو گی۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ ہم نے17دن کے اندر رانا ثناءاللہ کیس کے ثبوت پیش کر دیئے تھے۔میری یا اے این ایف کی کسی سے زاتی دشمنی نہیں،بار بار پوچھا جاتا ہے کہ وڈیو کہاں ہے ،اگر وڈیو بن رہی ہوتی تو کہا جاتا پلانٹڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام گواہان اور تمام ثبوت ٹرائل شروع ہونے پر پیش کریں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ریاستی اداروں کے درمیان احترام کا رشتہ ضروری ہے۔میڈیا کو ہم نے ہمیشہ احترام دیا لیکن میڈیا کو عوام کے کسی بھی کیس کے دونوں رخ پیش کرنا چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ اداروں کو مظبوط اور غیر سیاسی کیا جائے۔وزیر اعظم کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے،ہم نہ گھبرانے والے اور نہ ہی جھکنے والے ہیں، ملک سے باہر تھا تو تاثر دیا گیا کہ بھاگ گیا ہے۔رانا ثناءاللہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے گئے۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ ظلم کے سامنے ڈٹنا اور مظلوم کے سر پر ہاتھ رکھنا ہمارا کام ہے۔انہوں نے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور قانونی کارروائی میں کوئی مداخلت نہیں کریںگے۔رانا ثناءاللہ کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مل، نواز شریف علاج کیلئے باہر گئے لیکن وہ وہاں شاپنگ کر رہے ہیں۔







