سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود (کل) ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود (کل) جمعرات کو ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔سعودی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور اور علاقائی معاملات پر گفتگو ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود (کل) جمعرات کو ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔سعودی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور اور علاقائی معاملات پر گفتگو ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین انتہائی گہرے اور دیرینہ خوشگوار برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ دونوں ممالک تمام شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اعلی سطحی دوروں کا تسلسل سے ہونا دونوں ممالک کے درمیان استوار تعلقات کا کلیدی حصہ ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت و گہرائی حاصل ہوتی ہے اوردوطرفہ تعاون کومزید فروغ ملتا ہے۔

مزید خبریں