اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر اور سٹیٹ مین تھے، ا±ن کے افکار پر عمل کرکے بے شمار مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح کے کشمیر کے حوالے سے تحفظات سچ ثابت ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ، …
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفر الحق اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کا کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر اور سٹیٹ مین تھے، ا±ن کے افکار پر عمل کرکے بے شمار مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح کے کشمیر کے حوالے سے تحفظات سچ ثابت ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ، ادارے اور قوم ایک صفحہ پر ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی ا±منگوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں اختلافات ضرور ہیں مگر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہم سب ،تمام ادارے اور پوری قوم یک زبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو جمہوری ملک کہنے والا بھارت اپنے اقدام کی وجہ سے د±نیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ انڈیا میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک سے اس کے خلاف د±نیا بھر میں آوازیں ا±ٹھنا شروع ہو چکی ہیں۔مختلف ممالک کے پارلیمان نے بھی بھارت کے خلاف آوازیں ا±ٹھانا شروع کردی ہیں جو پاکستان اور کشمیریوں کی حمایت میں ہیں۔ بھارت کے ا±ٹھائے گئے 5اگست کے اقدام نے د±نیا بھر میں اس کے خلاف احتجاج شروع کردیے ہیں اور سب سے بڑا احتجاج ڈھاکہ کے نوجوانوں نے کیا جوکہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیں بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات ا±ٹھانا چاہئیے اور موجودہ وزیراعظم کاوژن بھی یہی ہے اور اسی حوالہ سے انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم کی فون پر عیادت بھی کی تھی۔راجہ محمد ظفرا لحق نے کہا کہ قائداعظم محمد علی کی زندگی اور خدمات پر ہمیں کتابیں مختلف ممالک میں پھیلانی چاہئیں اور کشمیر کے حوالے سے بھی کتابیں د±نیا بھر میں بھیجی جائیں تاکہ مسئلے کو بھر پور طریقے سے ا±جاگر کیا جاسکے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوگا۔ کشمیری عوام 1947ءسے اب تک جدوجہد آزادی کے لیے لاکھوں قربانیاں دے چکے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم اس مسئلہ کا حل نکالنے کے لیے اقدام لے۔سیمینار میں حریت رہنماﺅں نے بھی خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کے کشمیر کے حوالے سے افکار اور وژن پر تفصیلی روشنی ڈالی۔سیمینار میں ایک اعلامیہ بھی پیش کیا گیا جس میں گذشتہ 144دنوں سے جاری بھارتی ظلم بربریت کی مذمت کی گئی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت پر زور ڈال کر بھارتی بربریت کو ختم کرائے۔اعلامیے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کی رپورٹ اور تجاویز کے مطابق فکٹ فائنڈنگ مشن کو کشمیر بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا اور اس کے لیے سفارتی مہم کو مزید فعال کرنے کی سفارش کی گئی۔یہ مطالبہ کیا گیا کہ تحریک آزادی کو دبانے کے لیے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کو فوری بند کرکے کشمیری عوام کی ا±منگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔اعلامیے میں بلااشتہال فائرنگ کی مذمت کی گئی اور سیاسی نظر بند رہنماﺅں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف مظاہرین پر وحشیانہ طاقت کے استعمال کے نتیجے میں 36افراد کی ہلاکت کی بھر پور مذمت کی گئی۔







