اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا144واں یوم پیدائش بدھ کو ملی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ وفاقی دارالحکومت میں31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم قائد کے حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی …
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا144واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام سے منایاگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا144واں یوم پیدائش بدھ کو ملی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ وفاقی دارالحکومت میں31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم قائد کے حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پرکمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل محمد علی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا۔ پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ گارڈز میں خواتین کے دستے بھی شامل تھے،تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا دستہ گارڈز کے فرائض سے سبکدوش ہوا۔ گارڈز نے کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل محمد علی کو سلامی بھی دی۔ پی ٹی وی اور ریڈیو پر عظیم قومی رہنماءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کئے گئے جبکہ اخبارات نے بھی خصوصی ضمیمے شائع کئے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلے میں پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا جہاں طلبہ کی جانب سے بانی پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ طلبہ کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کئے گئے۔اسی طرح تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔







