اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تمام اقدامات کا مقصد قومی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک عوامی جماعت ہے اسی لئے پہلے دن سے ہی عوام کو بنیادی ضروریات …
حکومت کے تمام اقدامات کا مقصد قومی معیشت کو مستحکم کرنا ہے، علی محمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تمام اقدامات کا مقصد قومی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک عوامی جماعت ہے اسی لئے پہلے دن سے ہی عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ سابق حکومت قومی معیشت کو بدترین حالت میں چھوڑ گئے تھے تاہم اب وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں ملکی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے۔ حزب اختلاف نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کرے گی تاہم قوم نے دیکھا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود حکومت صحیح سمت گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود کو نوجوان نسل کے لئے ایک رول ماڈل ثابت کر چکے ہیں خصوصا ایسے نوجوانوں کو جو ریاستی امور چلا تے ہیں۔







