جلال پور اری گیشن کینال منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ،پینے کے لیے صاف پانی دستیاب ہوگا وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

پنڈ دادنخان ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 117 کلو میٹر طویل جلال پور اری گیشن کینال منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہوگی جبکہ پینے کے لیے بھی صاف پانی دستیاب ہوگا،اس منصوبے بارے 1818ء میں سوچا گیا اور 121 سال بعد اﷲ تعالیٰ نے عمران خان کو اس کے لیے وسیلہ بنایا …

پنڈ دادنخان ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 117 کلو میٹر طویل جلال پور اری گیشن کینال منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہوگی جبکہ پینے کے لیے بھی صاف پانی دستیاب ہوگا،اس منصوبے بارے 1818ء میں سوچا گیا اور 121 سال بعد اﷲ تعالیٰ نے عمران خان کو اس کے لیے وسیلہ بنایا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہوگی جبکہ پینے کے لیے بھی صاف پانی دستیاب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کھیوڑہ کے دامن میں رہنے والے لوگ ہیں اور یہاں کا پانی نمکین ہے، اس منصوبے سے انڈر گرائونڈ واٹر لیول بھی بہتر اور اس کی کڑواہٹ ختم ہوگی جبکہ لوگوں کو پینے کے قابل پانی بھی ملے گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اس منصوبے کے تینوں فیزز پر اکٹھا کام شروع ہوگا اور یہ چار سال میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے اور اسے ایشیائی ترقیاتی بینک سپانسر کر رہا ہے جس پر ہم اس کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اکیسویں صدی کا منصوبہ ہے اس میں کینال سسٹم کی شاخوں کا نظام جدید ہے، اس نہر سے تین یونین کونسلیں للہ، ٹوبہ اور کدوال مستفید ہوں گی اور اسے لفٹ سسٹم کے ذریعے اری گیشن سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تقریباً 45 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اس سے پنڈ دادنخان کی پوری تحصیل اور خوشاب کے عوام کی قسمت بدل کر رہ جائے گی۔

مزید خبریں