لاہور۔26 دسمبر(اے پی پی )چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے ، ملک کا مشکل وقت ختم ہو رہا ہے ، بہت جلد آسودگی اور خوشحالی بھی آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنی حکومت کو عوام کے سامنے احتساب …
عمران خان تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنی حکومت کو احتساب کیلئے پیش کیا، مسرت جمشید چیمہ

مزید خبریں
لاہور۔26 دسمبر(اے پی پی )چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے ، ملک کا مشکل وقت ختم ہو رہا ہے ، بہت جلد آسودگی اور خوشحالی بھی آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنی حکومت کو عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے حقیقت پسندی کی بجائے مصنوعی فیصلوں سے معیشت زبوں حالی کا شکار ہوئی اور اس کا خمیازہ ہر طبقے کو بھگتنا پڑ ا، موجودہ حکومت نیک نیتی سے کام کر رہی ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب معیشت اپنے پائوں پرکھڑی ہو گی اور ملک میںخوشحالی اور آسودگی کا دور آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اصلاحات کے ذریعے ملک کی سمت کا تعین کر رہی ہے اور یہی ترقی کی بنیاد ثابت ہوگی۔ پی ٹی آئی کی حکومت زراعت، لائیو سٹاک، صنعت ، گھریلو دستکاریوں کو ترقی دینے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور اسی سے مجموعی قومی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی پراپیگنڈا کر لے عوام انہیں دوبارہ کبھی بھی حکومت آنے کا موقع نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالنے کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام کی رفتار بڑھائی جائے گی ، حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوںپر شروع کر ے گی۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ احتساب کا عمل شروع ہونے پر اپوزیشن کی مزاحمت سے ان کے اصل چہرے عوام میں بے نقاب ہو رہے ہیں۔







