سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مدینہ منورہ پہنچ گئے، روضہ رسول پر حاضری، ملکی ترقی و خوشحالی اور ا±مت مسلمہ ، خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی

مدینہ منورہ ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سعودی دارالحکومت ریاض میں سرکاری مصروفیات مکمل ہونے کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے ریاض میں قیام کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے علاوہ شوریٰ کونسل کا دورہ کیا اور چیئر مین سعودی شوریٰ کونسل اور شوریٰ کے ممبران سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں …

مدینہ منورہ ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سعودی دارالحکومت ریاض میں سرکاری مصروفیات مکمل ہونے کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے ریاض میں قیام کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے علاوہ شوریٰ کونسل کا دورہ کیا اور چیئر مین سعودی شوریٰ کونسل اور شوریٰ کے ممبران سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کے علاوہ مسئلہ کشمیرکی تازہ صورتحال اور مسلم ا±مہ کو درپیش چیلنجز پرقابو پانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر سپیکر قومی اسمبلی نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی و خوشحالی اور ا±مت مسلمہ ، خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

مزید خبریں