چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی ممتاز علوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی ممتاز علوی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ا للہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی ممتاز علوی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ا للہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی ممتاز علوی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں