اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر میں ختم نبوت کے معاملے پر آواز اٹھائی ہے، ختم نبوت پر پورا پاکستان اکٹھا ہے۔ یہ بات انہوں نے گولڑہ شریف میں ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی ذات مبارک …
معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کا گولڑہ شریف میں ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر میں ختم نبوت کے معاملے پر آواز اٹھائی ہے، ختم نبوت پر پورا پاکستان اکٹھا ہے۔ یہ بات انہوں نے گولڑہ شریف میں ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی ذات مبارک ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،اولیاءکرام ہمارے لیے ہدایت کا راستہ ہیں،وہ ہمیں نبی ﷺ کے طریقہ کارسے متعلق بتاتے ہیں۔ذوالفقار بخاری نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،اسلام اگر تلوار سے آیا ہوتا تو ہر گھر میں تلوار ہوتی لیکن پاکستان میں ہمیں ہر طرف مزار نظر آتے ہیں۔







