وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نجی ٹیلی وزن چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئین اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی اور ملک سے بدعنوانی کی لعنت کا خاتمہ کرے گی، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ٹرائل کورٹ میں جاری رہے …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئین اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی اور ملک سے بدعنوانی کی لعنت کا خاتمہ کرے گی، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ٹرائل کورٹ میں جاری رہے گی جمعرات کو نجی ٹیلی وزن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت نے صرف رانا ثناءاللہ کو ضمانت دی ہے اسے کیس سے بری نہیں کیا ۔علی نواز اعوان نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا اگر وہ ہیروئن کیس میں مجرم پائے گئے تو اسے سزا ہوگی ۔ انہو ں نے کہا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ اور سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سزا ملے گی۔ انہو ں نے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس ٹرائل کورٹ میں رانا ثناءاللہ کے خلاف تما م ثبوت پیش کرے گی ۔

مزید خبریں