اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے بیرون ملک سے اعلی پروفیشنلز اور تعلیم یافتہ لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں، عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بدعنوان عناصر کے خلاف احتسابی عمل جاری رکھنے کا مینڈیٹ دیا۔ جمعرات کو ٹی وی چینل پروگرام …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے بیرون ملک سے اعلی پروفیشنلز اور تعلیم یافتہ لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں، عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بدعنوان عناصر کے خلاف احتسابی عمل جاری رکھنے کا مینڈیٹ دیا۔ جمعرات کو ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی دولت لوٹنے والوں کو گرفت میں لائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومتوں کی کمزور پالیسیوں پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانو ں نے معاشی نظام کو بڑا نقصان پہنچایا جنہوں نے بھاری قرضے لے کر ملک کو قرضوں میں ڈبویا ۔ زرتاج گل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک اور معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کئے۔ مختصر وقت میں قرضوں کی ایک بڑی رقم واپس کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس پر کام دوبارہ شروع کیا جن پر سابقہ ادوار میں کام رکا ہواتھا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ وہائٹ کالر کرائم سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے ۔







