اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 45 ارب روپے مالیت کے جلال پورکینال پراجیکٹ سے پوٹوہار کے خطہ کی کاشتکار برادری کے لئے انقلاب آئے گا اور ایشیائی ترقیاتی بینک اس میگا پراجیکٹ کو سپورٹ کرے گا ۔جمعرات کو ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ پراجیکٹ 17200000 ایکڑ رقبہ کو آبپاشی …
جلال پورکینال پراجیکٹ سے پوٹھوہار خطہ کی کاشتکار برادری کے لئے انقلاب آئے گا ،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 45 ارب روپے مالیت کے جلال پورکینال پراجیکٹ سے پوٹوہار کے خطہ کی کاشتکار برادری کے لئے انقلاب آئے گا اور ایشیائی ترقیاتی بینک اس میگا پراجیکٹ کو سپورٹ کرے گا ۔جمعرات کو ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ پراجیکٹ 17200000 ایکڑ رقبہ کو آبپاشی کے علاوہ مختلف علاقوں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کرے گا۔ اس بڑے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جو چار سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ پر کام تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا ۔







