آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں، خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات کے اوقات میں شدیددھند متوقع

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور ابر آلود رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں …

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور ابر آلود رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پیر کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ گوپس میں منفی 11، بگروٹ، استور منفی 10، قلات منفی 6، کالام، گلگت، پارا چنار منفی 5، بنو ں منفی 4، چلاس، مری اور کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

مزید خبریں