ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان کی ذاتی کوششیں شامل ہیں، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان کی ذاتی کوششیں شامل ہیں، پی آئی اے کی خصوصی پرواز 31دسمبر کو ان پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں اپنے ایک بیان میں کیا۔ وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان کی ذاتی کوششیں شامل ہیں، پی آئی اے کی خصوصی پرواز 31دسمبر کو ان پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں اپنے ایک بیان میں کیا۔ وفاقی وزیر نے بھی اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی ظاہر کی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی، غلا م سر ور خان نے سی ای او پی آئی اے کو مسافروں کا بھرپور خیال رکھنے کی ہدایات دیں۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ300 سے زائد پاکستانی پی ائی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعہ 31دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے، یہ پاکستانی ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے خصوصی پرواز کا بندوبست کیا ہے۔غلام سرور خان نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے، ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ پی آئی اے 31 دسمبر کو کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز چلا رہی ہے۔ ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس واپس پہنچیں گے۔ پی کے 9895 کوالالمپور کے مقامی وقت کے مطابق 30 اور31 دسمبر کی درمیانی رات3.30 پر روانہ ہو گی اور آج صبح 9.50 پر اسلام آباد پہنچے گی۔پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا پر ملائشیئن حکام کی تحویل میں تھے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔ پی آئی اے نے ہمیشہ قومی ضرورت کے وقت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے قدم بڑھایا ہے۔پاکستانی بھائیوں کو بیرون ملک کبھی بے یارو مددگار نہیں چھوڑا۔

مزید خبریں