اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم الیکٹرک وہیل چیئر سکیم کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 8 معذورطلبہ کوالیکٹرک وہیل چیئرز دی گئیں۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود تھے۔ تقریب ہائر ایجوکیشن کمیشن میںمنعقد ہوئی جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ حکام اور مختلف یونیورسٹیوں کے نمائندے تقریب …
وزیر اعظم الیکٹرک وہیل چیئر سکیم کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 8 معذور طلبہ کوالیکٹرک وہیل چیئرز دی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم الیکٹرک وہیل چیئر سکیم کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 8 معذورطلبہ کوالیکٹرک وہیل چیئرز دی گئیں۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود تھے۔ تقریب ہائر ایجوکیشن کمیشن میںمنعقد ہوئی جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ حکام اور مختلف یونیورسٹیوں کے نمائندے تقریب میں شریک تھے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز رانا طارق جاوید نے تقریب میں شرکت کی۔ وہیل چیئر حاصل کرنے والے افراد نے معذور اور خصوصی طلباء و طالبات کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا شکریہ ادا کیا۔








