نجی لیبارٹریز اور وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتال اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے، ترجمان وزارت صحت

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی آئندہ سال مکمل فعال ہوجائے گی، اس حوالے سے اتھارٹی کے سٹرکچر پر کام جاری ہے، وزارت صحت نے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبران کا انتخاب کر لیا ہے، نجی لیبارٹریز اور وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتال ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے۔ پیر کو …

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی آئندہ سال مکمل فعال ہوجائے گی، اس حوالے سے اتھارٹی کے سٹرکچر پر کام جاری ہے، وزارت صحت نے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبران کا انتخاب کر لیا ہے، نجی لیبارٹریز اور وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتال ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے۔ پیر کو وزارت صحت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے طبی مراکز،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز،فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک،نرم،سی ڈی اے ہسپتال اور قومی ادارہ صحت اور وفاقی دارالحکومت کی نجی ٹیسٹ لیبارٹریوں کی نگرانی بھی اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی، صحت کی سہولیات میں بہتری کے ساتھ ساتھ نجی لیبارٹریوں کو بھی ریگولیٹ کر ے گی۔ اتھارٹی لیبارٹریوں کے فیسوں میں فرق، سروسز سمیت دیگر معاملات کا بھی ازسرے نو جائزہ لے گئی۔ بیان کے مطابق وزارت صحت اسلام آباد میں صحت کے نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کیلئے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لا چکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اتھارٹی کے ممبران کی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے جبکہ اتھارٹی سربراہ کی تعیناتی بھی جلد کر دی جائے گی۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی سمیت نجی شعبے میں صحت کے نظام کو بھی ریگولیٹ کرے گی۔ نجی ٹیسٹ لیبارٹریوں کی طرف سے زائد فیس وصول کرنے کی شکایات سامنے آنے کے بعد اب وزارت صحت نے نجی ٹیسٹ لیبارٹریوں کو بھی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی صحت کی سہولیات میں بہتری کے ساتھ ساتھ نجی لیبارٹریوں کی بھی نگرانی کرے گی۔ وزارت صحت شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید خبریں