لاہور۔30 دسمبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی اورحکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی،گورنر پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہورہی ہے تمام ادارے ملکی مفاد کے تحفظ …
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔30 دسمبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی اورحکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی،گورنر پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہورہی ہے تمام ادارے ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے متحد ہیں‘اداروں میں اصلاحات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی‘اپوزیشن قومی نہیں سیاسی اور ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کر رہی ہے ، چوہدری محمد سرور نے کہا کہ معاشی لحاظ سے پاکستان کو بہت سے چیلنجز ہیں مگر مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی معاشی ٹیم جو اقدامات کر رہی ہے ان کے ذریعے 2020میں پاکستان کو معاشی مسائل سے نجات ملے گی اور پاکستان معاشی طور پر مزید کامیابی سے آگے بڑ ھے گا اورپاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعے بھی میسر آئیں گے اپوزیشن حقائق پر بات کر نے کی بجائے اپنی سیاست چمکانے کیلئے حکومتی اقدامات کو بغیر سوچے سمجھے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے مگر اپوزیشن اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوگی۔








