وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا شدید سردی اور دھند کی وجہ سے کرسمس اسپیشل ٹرین کی 10جنوری تک توسیع کا اعلان

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شدید سردی اور دھند کی وجہ سے کرسمس اسپیشل ٹرین کی 10جنوری تک توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ پیر کو نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھند اور شدید سردی کی وجہ سے کرسمس سپیشل ٹرین کو 10جنوری …

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شدید سردی اور دھند کی وجہ سے کرسمس اسپیشل ٹرین کی 10جنوری تک توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ پیر کو نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھند اور شدید سردی کی وجہ سے کرسمس سپیشل ٹرین کو 10جنوری تک توسیع دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے عارضی ملازمین کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں مستقل کرنے اور گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کو اپنے وسائل سے ایک درجہ اپ گریڈیشن عمل میں لائی جائے گی اس کی باقاعدہ سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی ہے۔

مزید خبریں