وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی دباﺅ کے بغیر فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کی حکمرانی پر ٹھوس یقین رکھتی ہے اور قومی اداروں کے استحکام کے لئے …

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی دباﺅ کے بغیر فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کی حکمرانی پر ٹھوس یقین رکھتی ہے اور قومی اداروں کے استحکام کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا نیب کے امور سے کوئی تعلق نہیں ، اپوزیشن کو حکومت کے مثبت اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے تاہم اس کی یہ عادت ہے کہ وہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے حکومت کے ہر کام پر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی یا قوانین میں ترامیم کے لئے حکومت کوحزب اختلاف کے تعاون کی ضرورت ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں نیب کے کام میں بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا ۔

مزید خبریں