اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم کے دورہ ڈیوس پر اٹھنے والے ممکنہ اخراجات کی تفصیلات سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ پر جاری کردیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کیلئے ضروری نہیں کہ قومی خزانے سے اربوں لٹائے جائیں ۔ پیر کوپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا …
چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم کے دورہ ڈیوس پر اٹھنے والے ممکنہ اخراجات کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کر دیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم کے دورہ ڈیوس پر اٹھنے والے ممکنہ اخراجات کی تفصیلات سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ پر جاری کردیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کیلئے ضروری نہیں کہ قومی خزانے سے اربوں لٹائے جائیں ۔ پیر کوپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کم ترین اخراجات میں 21 تا 23 جنوری 2020 ڈیوس کا دورہ کریں گے، ورلڈ اکنامک فورم کے دورے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سے کہیں کم اخراجات اٹھیں گے، نواز شریف کا 2016 میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیوس گئے تو قوم کو یہ دورہ 7 لاکھ 62 ہزار 199 ڈالرز میں پڑا۔ انہوں نے کہاکہ نون لیگ ہی کے شاہد خاقان عباسی بطور وزیراعظم 2018ءمیں ورلڈ اکنامک فورم گئے تو 5 لاکھ 61 ہزار 381 ڈالرز خرچ کر آئے، 2012 میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے دورے پر 4 لاکھ 59 ہزار 4 سو 51 روپے کا خطیر سرمایہ صرف ہوا،انہوں نے کہاکہ جنوری 2020 میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ ڈیوس محض 68 ہزار ڈالرز میں مکمل ہوگا، اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن پر اٹھنے والے اخراجات بھی پیپلزپارٹی اور نون لیگ سے کہیں کم رہے ۔ جولائی 2019 میں وزیراعظم واشنگٹن گئے تو محض 67 ہزار 180ڈالرز خرچ ہوئے،نواز شریف 2013 میں واشنگٹن گئے تو 5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ کر آئے، 2009 میں زرداری کے دورہ واشنگٹن پر 7 لاکھ 52 ہزار 6 سو 88 ڈالرز کا خطیر سرمایہ خرچ ہوا، سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ ستمبر 2019 وزیراعظم عمران خان کا دورہ نیویارک بھی نہایت کفایت شعاری اور کم ترین اخراجات میں مکمل ہوا، وزیراعظم عمران خان کے دورہ نیویارک پر 1 لاکھ 62 ہزار 5 سو 78 ڈالرز کی کم ترین لاگت آئی، زرداری 2012 میں نیویارک گئے تو غریب قوم کی جیب سے 13 لاکھ 9 ہزار 6 سو 20 ڈالرز خرچ کرآئے، 2016 میں نواز شریف نے نیویارک کا سفر کیا تو 11 لاکھ 13 ہزار 1 سو 42 ڈالرز پھونک ڈالے گئے2017 میں شاہد خاقان عباسی نے نیویارک کا قصد کیا تو 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالرز خرچ کر ڈالے۔








