اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) فیس بک انتظامیہ نے ریڈیو پاکستان کی خبروں کی براہ راست نشریات کو دو ماہ کے لئے بلاک کر دیا ہے جس پر ادارے نے اپنی براہ راست نشریات کا سلسلہ چلانے کے لئے یو ٹیوب پر متبادل انتظامات کئے ہیں۔پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز فیس بک نے ریڈیو پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ اس کی …
فیس بک انتظامیہ نے ریڈیو پاکستان کی خبروں کی براہ راست نشریات کو دو ماہ کے لئے بلاک کر دیا، ادارے نے اپنی براہ راست نشریات کا سلسلہ چلانے کے لئے یو ٹیوب پر متبادل انتظامات کردیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) فیس بک انتظامیہ نے ریڈیو پاکستان کی خبروں کی براہ راست نشریات کو دو ماہ کے لئے بلاک کر دیا ہے جس پر ادارے نے اپنی براہ راست نشریات کا سلسلہ چلانے کے لئے یو ٹیوب پر متبادل انتظامات کئے ہیں۔پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز فیس بک نے ریڈیو پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ اس کی دو پوسٹیں فیس بک کے کمیونٹی معیارات کے خلاف ہیں اس لئے آپ کی براہ راست بولیٹن کی نشریات پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس نے وارننگ میں مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان کی پوسٹیںفیس بک کے معیارات پر پورا نہیں اترتیں، آپ کی پوسٹ یا تبصرہ کرنے کی صلاحیت مستقبل میں محدود ہو گی۔ پریس ریلیز میںکہاگیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مارچ میں تامل ناڈو کی ریاست میں ایک تقریب کے دوران ریڈیو پاکستان کی نشریات پر شدید خفگی اورجلن کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کی قیادت میںاپوزیشن کے بیانات پر شدید تنقید کی تھی کیونکہ اپوزیشن نے ریڈیو پاکستان کی نشریات کا حوالہ دیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریڈیو پاکستان کی خبروں، حالات حاضرہ چینل اور سوشل میڈیا کے شعبوں نے پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ کے دوران رونما ہونے والے واقعات اور 5 اگست کے بعد بھارتی مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کی بڑے پیمانے پر کوریج کی ہے۔ کرنٹ افیئرز چینل نے خصوصی ٹاک شوز اور مباحثوں کا انعقاد کیا اور نیوز بلیٹنز میں باوثوق او مصدقہ رپورٹنگ کے ذریعے تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ریڈیو پاکستان نے قوم کی آواز کی حیثیت سے ہمیشہ اپنے سامعین کو آگاہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی نشریاتی ادارے کے فیس بک پر 25 لاکھ سے زائد اور چھ لاکھ فالوورز ہیں اور دشمن اداروں کو بھرپور جواب دینے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی صحیح معنوں میں عکاسی پیش کر رہے ہیں جو دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے آفیشل پیج facebook.com/radiopakistanofficial پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے فوری بنیادوں پر لائیو نیوز بلیٹن کو بحال کیا جائے۔








