اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دسمبر 2018ءکے مقابلہ میں دسمبر 2019ءمیں گیس صارفین کو 12 فیصد اضافی گیس فراہم کی گئی، ایس این جی پی ایل کے گھریلو صارفین کو 47 فیصد اضافی گیس فراہم کی گئی ہے جبکہ ایس ایس جی سی کے گھریلو صارفین کی گیس کی طلب میں 20 فیصد کا اضافہ …
وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دسمبر 2018ءکے مقابلہ میں دسمبر 2019ءمیں گیس صارفین کو 12 فیصد اضافی گیس فراہم کی گئی، ایس این جی پی ایل کے گھریلو صارفین کو 47 فیصد اضافی گیس فراہم کی گئی ہے جبکہ ایس ایس جی سی کے گھریلو صارفین کی گیس کی طلب میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جنوری میں سی این جی کے شعبے کو وقتاً فوقتاً اور فروری میں مکمل گیس فراہم کی جائے گی۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دسمبر 2018ءمیں ایس این جی پی ایل کے گھریلو صارفین کے اوسطاً 831 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی تھی۔ دسمبر 2019ءکے پہلے 15 دنوں میں گھریلو صارفین کو30 فیصد اضافی گیس فراہم کی گئی اور اس کے بعد سے 47 فیصد تک اضافی گیس فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی کے شعبے کو جنوری میں وقتاً فوقتاً اور فروری میں مکمل گیس دی جائے گی۔ شدید سردی کی وجہ سے گیس کے پریشر میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم ایک ہفتہ میں صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی کے گھریلو صارفین کی گیس کی طلب میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نئے ذرائع اور اضافی ایل این جی کے ذریعے گیس کی فراہمی میں ایک ہفتے میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔








