وزیرخارجہ کاعظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 706ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ملتان ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا ءکر دی گئی۔ہندوستان میں پارسی، بدھ، عیسائی اور بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو ہورہا ہے اس سے پاکستان کی قدروقیمت کاپتہ چلتا ہے کہ پاکستان ہمارے لیے کتنا ضروری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 706ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ …

ملتان ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا ءکر دی گئی۔ہندوستان میں پارسی، بدھ، عیسائی اور بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو ہورہا ہے اس سے پاکستان کی قدروقیمت کاپتہ چلتا ہے کہ پاکستان ہمارے لیے کتنا ضروری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 706ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات کا افتتا ح کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو جمعہ کی نماز تک ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ ہندوستان دعویٰ تو سیکولر ازم کا کرتا ہے ۔لیکن بھارت میں رہنے والی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی حکومت کی ہندو توا کی سوچ نے اقلیتوں کو آئین میں دیئے گئے تمام حقوق پامال کر دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ مسلط کی گئی ہے جنگ کی اس نئی قسم میں ٹینک اور توپ کا استعمال نہیں ہوتا اگرچہ سرحدوں پر ہمارے یہ بھی ہو رہا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمنوں کی کوشش ہے کہ پاکستان کے اندر انتشار پھیلایا جائے اور منافرت کو ہوا دی جائے ۔ جس سے دنیا کو پیغام جائے کہ یہ قوم منتشر ہورہی ہے ۔آپ کو نفسیاتی طور کمزور بنانا اس وار فئیر کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں دشمن پہچان لیتی ہیں وہ بھٹکتی نہیں ہیں صحیح راستہ چن لیتی ہیں ۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہم بحیثیت قوم تہیہ کر لیں کہ پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والوں کے ارادوں کو خاک میں ملانا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک طاقتور قوم ہیں کمزور نہیں ہیں ۔ مالی مشکلات ہیں ان پر بھی غلبہ پا لیں گے ۔وزیر خارجہ نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان آستانوں سے دشمن کو یکجہتی کا پیغام دینا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگیوں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔معاشرے کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں ۔ اولیاءاللہ نے امن ،رواداری اور اخوت کا پیغام عام کیا انہی کی تعلیمات سے متاثر ہو کر غیر مسلموں کی بڑی تعداد حلقہ اسلام میں داخل ہوئی ۔ان کا فیض آج بھی جاری ہے لوگ یہاں آتے ہیں اور دلی مرادیں پاتے ہیں ۔ اس موقع پروفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین قریشی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جاوید اخترانصاری، سیکرٹری اوقاف گلزار حسین،علمائے کرام،مشائخ عزام ،تاجروں سمیت زائرین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔