معاون خصوصی سیّد ذوالفقار بخاری کا پمز ہسپتال کے برن سنٹر کا دورہ

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے بدھ کو پمز ہسپتال میں برن سنٹر کا دورہ کیا جہاں چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں پیش آنے والے ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر سے ہونے والے دھماکہ میں جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ اس دھماکہ میں 10 افراد زخمی …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے بدھ کو پمز ہسپتال میں برن سنٹر کا دورہ کیا جہاں چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں پیش آنے والے ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر سے ہونے والے دھماکہ میں جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ اس دھماکہ میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے ان کے علاج کیلئے مالی مدد کی درخواست کی تھی۔ برن سینٹر کے دورہ کے موقع پر سیّد ذوالفقار بخاری نے ان کو حکومت کی طرف سے مکمل امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان افراد کا کیس بیت المال کے تعاون سے فی الفورحل کرایا اور پمز انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی۔