وزریراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزریراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے صوبائی حکومتوں کو آڑھت سے پاک کسان مارکیٹیں قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، ملاوٹ کے باعث سنگین امراض کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ملاوٹ کے خاتمہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزریراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے صوبائی حکومتوں کو آڑھت سے پاک کسان مارکیٹیں قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، ملاوٹ کے باعث سنگین امراض کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ملاوٹ کے خاتمہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت چاروں صوبائی سیکرٹریز کی موجودگی میں ہونے والے اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملاوٹ کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، چند سکوں کے عوض عوام کی زندگی اور صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ ملاوٹ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے باسمتی چاول، ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔