مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت تارکین وطن کو ترسیلات زر میں مزید رعایتیں اور ترغیبات دینے کیلئے اجلاس

اسلام آباد۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت تارکین وطن کو اپنی ترسیلات زر پاکستان بھجوانے کے لیے مزید رعایتیں اور ترغیبات دینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ بدھ کو منعقدہ اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور اعلیٰ حکام سمیت سٹیٹ بنک …

اسلام آباد۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت تارکین وطن کو اپنی ترسیلات زر پاکستان بھجوانے کے لیے مزید رعایتیں اور ترغیبات دینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ بدھ کو منعقدہ اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور اعلیٰ حکام سمیت سٹیٹ بنک آف پاکستان اور دیگر بنکوں کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر پاکستان بھجوانے میں درپیش مشکلات اور ان کے ازالہ اور ترسیلات زر کو بنکوں کے ذریعے پاکستان بھجوانے کے لیے مختلف تجاویز و سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس کے دوران پیش کی گئی تجاویز اور سفارشات پر مزید غور و خوض کے بعد انہیں حتمی شکل دے کر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔