حکومت نے سستی متبادل توانائی کے وسائل سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) حکومت نے ملک کے مختلف علاقوں میں سستی متبادل توانائی کے وسائل کو استعمال میں لا کر بجلی کی پیداوار بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات کے ذرائع کے مطابق 2017 ء میں ملک میں ہوا سے 750 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی تھی جو اب 2000 میگا واٹ تک …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) حکومت نے ملک کے مختلف علاقوں میں سستی متبادل توانائی کے وسائل کو استعمال میں لا کر بجلی کی پیداوار بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات کے ذرائع کے مطابق 2017 ء میں ملک میں ہوا سے 750 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی تھی جو اب 2000 میگا واٹ تک بڑھ چکی ہے۔ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے 32 فیصد کی استعداد کے مطابق پیداوار حاصل کررہے ہیں جبکہ نئے لگائے جانے والے ونڈ پاور پلانٹس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداواری صلاحیت کو 39 فیصد تک بڑھایا گیا ہے۔ ونڈ کو ریڈورز میں اگر39 فیصد پیداواری استعداد کے مساوی بھی بجلی پیدا کی جائے تو پھر بھی پاکستان صرف ہوا کی مدد سے 18تا 20 ہزار میگاواٹ باآسانی پیدا کر سکتا ہے۔ صرف دوسال کے قلیل عرصہ کے دوران ملک میں ہوا سے بجلی کی پیداوار میں 1250 میگا واٹ اضافہ ہوا ہے تاہم شفاف اور سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔