لاہور۔2 جنوری(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے احتساب کے بیانیے میںکوئی تبدیلی نہیںآئے گی ،اپوزیشن کا ڈیڑھ سال سے ایک ہی بیانیہ ہے کہ کرپشن پرگرفتارہمارے لوگوںکو چھوڑ دیا جائے ، حکومت نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اہم فیصلے کئے اورعوام حکومت کی …
حکومت نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کیلئے اہم فیصلے کئے ، ہمایوں اختر

مزید خبریں
لاہور۔2 جنوری(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے احتساب کے بیانیے میںکوئی تبدیلی نہیںآئے گی ،اپوزیشن کا ڈیڑھ سال سے ایک ہی بیانیہ ہے کہ کرپشن پرگرفتارہمارے لوگوںکو چھوڑ دیا جائے ، حکومت نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اہم فیصلے کئے اورعوام حکومت کی نیک نیتی سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ ہیں۔ پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آئین میں آرڈیننس جاری کرنے کی گنجائش موجود ہے اور اس نے بالآخر پارلیمنٹ میںہی آنا ہے ،ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے کسی طبقے کو چھوٹ نہیں دی گئی بلکہ نیب کے کردار کو واضح کیا گیا ہے ،اپوزیشن اطمینان رکھے حکومت کے احتساب کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیںآئے گی اور جس نے بھی ملک و قوم کی دولت لوٹی ہے وہ احتساب کے اداروں اور عدالتوں کا سامنا کرے گا،انہوںنے کہا کہ سابقہ دورمیں اپنے سیاسی فائدے کے لئے روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، وزیراعظم عمران خان بھی اس طرح کے مصنوعی اقدامات سے معیشت کو سہارا د ے سکتے تھے لیکن ہم ملک و قوم کی قیمت پر اپنی سیاست نہیں چمکائیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل دورسے نکل آیا ہے ۔ انشا اللہ نئے سال میں پالیسی ریٹ میںکمی ہو گی جس سے مینو فیکچرنگ سیکٹر کی گروتھ ہو گی اور اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ہماری ٹیکس آمدنی کا 75 فیصد مینو فیکچرنگ سیکٹر سے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود احساس پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں80ارب روپے اور 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے طبقے کو بوجھ سے بچانے کے لئے سبسڈی کی مد میں54 ارب روپے رکھے ہیں۔








