حزب اختلاف کی جماعتوں کو ترقی کے کثیر الجہتی شعبوں میں وزیر اعظم عمران خان کی شاندار کارکردگی سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو ترقی کے کثیر الجہتی شعبوں میں وزیر اعظم عمران خان کی شاندار کارکردگی اور ملک کے روشن مستقبل کے لئے ان کی مخلصانہ کاوشوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 2020ءغریب عوام کے لئے راحت …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو ترقی کے کثیر الجہتی شعبوں میں وزیر اعظم عمران خان کی شاندار کارکردگی اور ملک کے روشن مستقبل کے لئے ان کی مخلصانہ کاوشوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 2020ءغریب عوام کے لئے راحت کا سال ہوگا اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک اپنے حقیقی اہداف کے حصول کے لئے صحیح سمت پرگامزن ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کی حمایت کی ہے اور حکومت اپنے وعدوں کے مطابق عوامی مسائل حل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کرپٹ مافیا حکومت کے خلاف بے جا پروپیگنڈے کر رہے ہیں لیکن عوام عمران خان کی حکومت سے پرامید ہیں اور قوم ملک کے لئے عمران خان کی دن رات کی جدوجہد کو دیکھ رہی ہے ۔ فیصل نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کے لئے اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی خدمات کے مشن کو جاری رکھے گی جبکہ بدعنوانی میں ملوث عناصر اپنے جھوٹے بیانات اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی سے حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ ان مکروہ عزائم میں شکست کھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی سخت احتساب کے بغیر نامکمل رہے گا اور ہم ملک میں معاشی بحران پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ 2019 میں ہم نے عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت کو مستحکم کیا ہے اور 2020 میں لوگ اس کے مثبت نتائج حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1960 کی دہائی کے بعد ہم نے دوبارہ صنعت کاری کی ترقی پر توجہ دی ہے جہاں ہم ملک میں مزید صنعتوں کے قیام سے افراط زر اور غربت پر قابو پاسکیں گے۔ انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے بھی کہا کہ وہ سال 2020 کے دوران عوامی مفادات اور ان کے حل کو قانون سازی کے ذریعے اجاگر کرنے پر پوری توجہ مرکوز کریں۔ فیصل نے کہا کہ نئے سال 2020 میں حکومت معاشی نظام میں مزید استحکام لانے کی کوشش کرے گی تاکہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری آجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کی پیشرفت ، محصولات میں اضافے ، افراط زر پر قابو پانے اور زندگی کے اخراجات میں وابستہ اضافے سے مقابلہ کرنے پر یکساں توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت قومی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بنائی گی، روزگار اور غربت میں کمی کو فروغ دینے کے لئے پورے ملک میں منصوبوں کا آغاز کرے گی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں ترقی اور ترقی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔