وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی پاکستان میں یمن کے سفیر محمد متاہر الاشابی سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سٹوڈنٹ اور فیملی ویزے کی بر وقت فراہمی کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے، فیملی کے ساتھ آنے والے طالبعلموں کے لیے ویزے کی مدت کا ڈگری کے حساب سے تعین کرنے کی تجویز زیرغورہے، ہمارا مقصد سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سٹوڈنٹ اور فیملی ویزے کی بر وقت فراہمی کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے، فیملی کے ساتھ آنے والے طالبعلموں کے لیے ویزے کی مدت کا ڈگری کے حساب سے تعین کرنے کی تجویز زیرغورہے، ہمارا مقصد سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں یمن کے سفیر محمد متاہر الاشابی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سٹوڈنٹ اور فیملی ویزے کی بر وقت فراہمی کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے، فیملی کے ساتھ آنے والے طالبعلموں کے لیے ویزے کی مدت کا ڈگری کے حساب سے تعین کرنے کی تجویز زیرغورہے، ہمارا مقصد سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں ہر ممکن تعاون کریں، مقرر کردہ طریقہ کار کے ذریعے اپلائی کرنے والے افراد کو ہر سہولت دی جائے گی۔ اس موقع پر یمن کے سفیر نے سیکورٹی اور داخلی امور کو بخوبی طور پر نبھانے پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ یمنی سفیر نے تعاون کی یقین دہانی اور وقت کے لیے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا شکر یہ ادا کیا اور کہاکہ اسلام آباد میں تمام سہولیات تسلی بخش ہیں۔