پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ کنول شوذب کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ کنول شوذب نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کا بل ایوان میں لایا جارہا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اپوزیشن اس آئین کا ساتھ دے گی جس کے تحت انہوں نے حلف اٹھایا ہے یا سابق روایت قائم رکھے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ کنول شوذب نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کا بل ایوان میں لایا جارہا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اپوزیشن اس آئین کا ساتھ دے گی جس کے تحت انہوں نے حلف اٹھایا ہے یا سابق روایت قائم رکھے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کئے لیکن رواں سال 2020ءعوام کی خوشحالی کا سال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کررہی ہے جس سے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے یہ پوچھنا ہے کہ وہ آئین کا ساتھ دیں گے جس کے تحت انہوں نے حلف اٹھایا ہے یا ماضی کی روایت کو دہرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں میں اصلاحات کے ذریعے ان کو مزید مضبوط اور تن آور بنانے جارہی ہے۔