مشیر خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت بین الاوزارتی اجلاس

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اتصالات سے متعلق ایشو کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو اقدامات اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات اتصالات کی زیر التواءادائیگیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے بین الاوزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اتصالات سے متعلق ایشو کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو اقدامات اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات اتصالات کی زیر التواءادائیگیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے بین الاوزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک عشرے سے زائد تک زیر التواءایشو کو حل کرنے کے لئے سٹیٹس کوسے آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ اس معاملے کا حتمی حل نکال سکیں۔ مسئلہ کے حل سے نہ صرف ملک بلکہ طویل المعیاد بنیاوں پر ہمارے مفادات کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے متعلہ حکام کو اس ماہ کے آخر تک زیرالتواءادائیگیوں کے معاملے کو حل کرنے کے لئے حتمی تجاویز و سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری آئی ٹی، سیکرٹری نجکاری کمیشن اور سیکرٹری خزانہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اتصالات کے زیرالتواءادائیگیوں کے حتمی حل سے متعلق معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔