فیصل آباد پناہ گاہ کے افتتاح پر کھانا کھایا، وزیراعظم اور مجھے آلو گوشت بہت پسند آیا، اسد عمر

فیصل آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ فیصل آباد پناہ گاہ کے افتتاح پر کھانا کھانے کا موقع ملا، وزیراعظم اور مجھے دونوں کو آلو گوشت بہت پسند آیا۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کھانے کا معیار وزیراعظم ہائوس کے …

فیصل آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ فیصل آباد پناہ گاہ کے افتتاح پر کھانا کھانے کا موقع ملا، وزیراعظم اور مجھے دونوں کو آلو گوشت بہت پسند آیا۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کھانے کا معیار وزیراعظم ہائوس کے کھانے سے بھی بہتر ہے۔