متحدہ عرب امارات کی معاونت کو ملک میں چھوٹے کاروبار کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کے لئے200 ملین ڈالر کی معاونت پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی معاونت …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کے لئے200 ملین ڈالر کی معاونت پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی معاونت کو ملک میں چھوٹے کاروبار کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی معاونت سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات اور دوستی کی عکاسی ہوتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ معاونت خلیفہ فنڈ برائے انٹرپرائز ڈویلپمنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ اس معاونت سے مختلف منصوبوں میں اختراع کو یقینی بنایا جا سکے گا جس سے معیشت ترقی کرے گی۔

مزید خبریں