وزیر اعظم نے جنرل بس سٹینڈ پر قائم پناہ گاہ کے لان میں پودا لگایا

فیصل آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کی دوپہر جنرل بس سٹینڈ فیصل آباد پر قائم کی گئی پناہ گاہ کے افتتاح کے موقع پر پناہ گاہ کے لان میں پودا بھی لگایا جبکہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔جنرل بس …

فیصل آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کی دوپہر جنرل بس سٹینڈ فیصل آباد پر قائم کی گئی پناہ گاہ کے افتتاح کے موقع پر پناہ گاہ کے لان میں پودا بھی لگایا جبکہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔جنرل بس سٹینڈ پر تعمیر کی گئی پناہ گاہ کم شیلٹر ہوم کی تکمیل پر 3کروڑ 50لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ 4کنال 3 مرلے پر محیط اس پناہ گاہ میں 700افراد کی گنجائش کے علاوہ یہاں 400 بیڈ لگائے جا سکتے ہیں۔پناہ گاہ میں تین بڑے ہال بنائے گئے ہیں جن میں ایک خواتین کیلئے مخصوص ہے نیز خواتین اور مردوں کیلئے دو الگ الگ عبادت گاہیں، دو الگ الگ ڈائننگ ہال ، الگ الگ 9,9 واش رومز ، ایک کچن ، ایک منیجر آفس، 2 مر دانہ و زنانہ سکیورٹی آفس بھی بنائے گئے ہیں۔ مذکورہ پناہ گاہ کی تعمیر 6 ماہ کے مختصر عرصہ میں مدینہ گروپ آف انڈسٹریز فیصل آباد کے تعاون سے ممکن بنائی گئی ہے جبکہ اس کے منقولہ و غیر منقولہ ملکیتی حقوق فیصل آباد انتظامیہ کے پاس ہوں گے تاہم یہاں کا سٹاف سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ فیصل آبادکی جانب سے تعینات کیا گیا ہے جس کی صفائی و ستھرائی کا کام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے ،علاوہ ازیں پناہ گاہ کے یوٹیلٹی بلز و دیگر اخراجات کے علاوہ صبح کا ناشتہ ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا مدینہ گروپ آف انڈسٹری کے تعاون سے دیا جائے گا۔

مزید خبریں