حکومت سڑکوں وعمارتوں پرتختیاں لگوانے کی بجائے عملی ترقی پریقین رکھتی ہے، صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کا تقریب سے خطاب

لاہور۔3 جنوری(اے پی پی )صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سڑکوں اورعمارتوں پرتختیاں لگوانے کی بجائے عملی ترقی پریقین رکھتی ہے، محکمہ صحت پنجاب میں چھبیس ہزارڈاکٹرزبھرتی کئے جاچکے ہیں، گذشتہ حکومتوں نے صرف عمارتیں کھڑی کرکے تختیاں لگائیں،انہوں نے یہ باتیں کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں نئے بھرتی ہونیوالے فارماسسٹس کے اوریئنٹیشن سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں، …

لاہور۔3 جنوری(اے پی پی )صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سڑکوں اورعمارتوں پرتختیاں لگوانے کی بجائے عملی ترقی پریقین رکھتی ہے، محکمہ صحت پنجاب میں چھبیس ہزارڈاکٹرزبھرتی کئے جاچکے ہیں، گذشتہ حکومتوں نے صرف عمارتیں کھڑی کرکے تختیاں لگائیں،انہوں نے یہ باتیں کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں نئے بھرتی ہونیوالے فارماسسٹس کے اوریئنٹیشن سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں، تقریب میںصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر) محمدعثمان، سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئراجمل بھٹی، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ اتھارٹی ڈاکٹرسہیل، فیکلٹی ممبران اورنئے بھرتی ہونیوالے چارسوچالیس سے زائدفارماسٹس نے شرکت کی ،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل وافسران نے وزیرصحت کااستقبال کیا،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نئے بھرتی ہونیوالے فارماسٹس اورافسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بطورفارماسٹس آپ پربھاری ذمہ داری عائد ہے،آپ فیلڈمیں ادویات اورمریضوں کے علاج معالجہ کاجائزہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ ادویات کاسٹاک ضرورت کے تحت ہوناچاہیے،نئے بھرتی کئے جانیوالے فارماسٹس کیلئے نیاڈیش بورڈبنایاجارہاہے، فارماسٹس کی بنیادی ذمہ داری معیاری ادویات کی فراہمی کویقینی بناکرمریضوں کوریلیف دیناہے، صوبائی وزیر نے کہاکہ نئے فارماسٹس کودکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بھرتی کیاگیاہے،غلط ٹیکہ لگانے یادوائی دینے والاڈاکٹراورفارماسٹس برابرکے قصوروارہوںگے، ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ انسان اپنی اہمیت خودبناتاہے، اللہ پاک کومحنت کرنیوالے لوگ پسندہیں،معاشرے میں سفارشی کلچرختم کرکے میرٹ کویقینی بنایاجارہاہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے کہاکہ نئے بھرتی ہونیوالے فارماسٹس بہترین علاج معالجہ کی فراہمی میں اہم کرداراداکریںگے، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکرخالدمسعودگوندل نے اپنے خطاب میں کہاکہ ٹیچرآف دی ٹیچرزوزیرصحت کااورئینٹیشن کیلئے اس یونیورسٹی کے چناؤپرشکریہ اداکرتے اورنئے بھرتی ہونیوالے فارماسسٹس کومبارکباددیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ فارماسسٹس کی بھرتی موجودہ حکومت کابہترین اقدام ہے، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی نے کہاکہ نئے بھرتی ہونیوالے فارماسسٹس کے والدین کومبارکباددیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ محنت اورایمانداری انسان کوکامیابی کی بلندیوں تک لے جاتی ہے، نئے بھرتی ہونیوالے فارماسٹس کابہترہیلتھ سروس ڈلیوری میں اہم کردارہے۔