پاکستان آرمی کے جوان استور اور گلگت بلتستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف اور ریسکیو کے کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان آرمی کے جوان استور اور گلگت بلتستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف اور ریسکیو کے کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹرز، انجینئرز، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف زلزلہ سے متاثرہ آبادی کیلئے ہمہ وقت کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ استور وادی کی سڑک …

راولپنڈی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان آرمی کے جوان استور اور گلگت بلتستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف اور ریسکیو کے کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹرز، انجینئرز، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف زلزلہ سے متاثرہ آبادی کیلئے ہمہ وقت کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ استور وادی کی سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔ ایس سی او نے کمیونیکیشن کو بحال کر دیا ہے۔ متاثرین کو پکا پکایا کھانا اور راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز اور پیپرا میڈیکلز ضروری طبی مدد بھی فراہم کر رہے ہیں۔