اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور عالمی امن کیلئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، سعودی سفیر کی کوششوں سے پاکستان اور سعودی کے درمیان تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں،بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق بری طرح پامال کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار …
سعودی سفیر کی کوششوں سے پاکستان اور سعودی کے درمیان تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، پیر نورالحق قادری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور عالمی امن کیلئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، سعودی سفیر کی کوششوں سے پاکستان اور سعودی کے درمیان تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں،بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق بری طرح پامال کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو رابطہ عالم اسلامی کے دفتر میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کے موقع پر کیا۔ نور الحق قادری نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم سعودی حکومت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا ہے اور اس نے ہر فورم پر پاکستان کی بھر تائید و حمایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دینی ، مذہبی اور روحانی تعلقات ہیں ، موجودہ سعودی سفیر کی کوششوں سے پاکستان اور سعودی کے درمیان تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شمالی علاقہ جات میں شدید سردی سے متاثرہ افراد کیلئے ایمرجنسی ریلیف آپریشن رابطہ عالم اسلام کے زیر اہتمام شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد وہاں کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی ریلیف آپریشن کے تحت آج 2ہزار سے زائد خاندانوں کیلئے امداد سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ بھارت میں گذشتہ ایک ماہ سے زائد مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق بری طرح پامال کئے جا رہے ہیں جس پر پورا بھارت سرپا احتجاج ہے اور وہاں کے وہ مسلمان جو خود کو سیکولر کہلاتے تھے وہ ان واقعات کے خلاف سرپا احتجاج ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے اور عالمی امن کیلئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں سکھ بچی کے واقع کو بھارت بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے ، اس مسئلہ کو پنجاب حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے مل کر حل کر لیا ہے ۔








