سڈنی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 454 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، مارنس لابوشین نے 215 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کولن ڈی گرانڈ ہوم اور نیل ویگنر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لئے، ٹام بلنڈل 34 اور کپتان ٹام لیتھم 26 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ …
سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 454 رنز بناکر آﺅٹ،

مزید خبریں
سڈنی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 454 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، مارنس لابوشین نے 215 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کولن ڈی گرانڈ ہوم اور نیل ویگنر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لئے، ٹام بلنڈل 34 اور کپتان ٹام لیتھم 26 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 283 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو مارنس لابوشین 130 اور میتھیو ویڈ 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، ویڈ گزشتہ روز کے سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر ولیم سمرولی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، تراوس ہیڈ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 10 رنز بناکر میٹ ہینری کی گیند پر بی جے واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، مارنس لابو شین نے ایک طرف سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری داغ دی، کپتان ٹم پین آسٹریلیا کے چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 35 رنز بناکر کولن ڈی گرانڈ ہوم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، مارنس لابوشین نے 215 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 15 چوکے شامل تھے، مچل سٹارک 22 جیمز پیٹنسن 2 اور پیٹ کمنز 8 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، اس طرح آسٹریلیا کی پوری ٹیم 454 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کولن ڈی گرانڈہوم اور نیل ویگنر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لئے اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے 391 رنز درکار ہیں، ٹام بلندل 34 اور ٹام لیتھم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔








