واشنگٹن۔ 8 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ایرانی میزائل حملوں میں تمام امریکی فوجی محفوظ رہے، کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا، البتہ فوجی اڈوں کو کچھ نقصان پہنچا، ارلی وارننگ سسٹم نے بہترین کام کیا۔احتیاطی تدابیر کی وجہ سے کسی امریکی اور عراقی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا، ایران کو جوہری منصوبے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، ایران کو کبھی جوہری …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پالیسی بیان

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 8 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ایرانی میزائل حملوں میں تمام امریکی فوجی محفوظ رہے، کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا، البتہ فوجی اڈوں کو کچھ نقصان پہنچا، ارلی وارننگ سسٹم نے بہترین کام کیا۔احتیاطی تدابیر کی وجہ سے کسی امریکی اور عراقی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا، ایران کو جوہری منصوبے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، ایران کو کبھی جوہری ہتھیار تیار نہیں کرنے دیں گے، ایران پر مزید سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو پالیسی بیان دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ قاسم سلیمانی کو میرے حکم پر مارا گیا۔ وہ دنیا میں کئی کارروائیوں کے ذمہ دار تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی میزائل حملوں میں کوئی امریکی یا عراقی ہلاک نہیں ہوا۔ ایران نے یمن، لبنان، عراق اور افغانستان میں تباہی مچائی، ہم نے ایرانی رویے پر برداشت کا مظاہرہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کافی عرصہ سے ایران کے رویہ کو برداشت کر رہے تھے مگر اب معاملہ برداشت سے باہر ہوگیا تھا۔قاسم سلیمانی امریکی مفادات پر حملوں کی تیاری کررہے تھے۔ اب دنیا کو ایران کی ان سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہئے، ایران کو اپنی ایٹمی سرگرمیاں بند کرنی چاہئیں۔ ایران تشدد پھیلاتا رہا تو خطے میں امن نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں صدر ہوں ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔ انہوں نے داعش کے خلاف مل کر کام کرنے کیلئے ایران کو پیشکش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی تباہی ایران کیلئے فائدہ مند ہوگی۔ ایران دہشتگردی ترک کر دے تو خوشحال ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امن کے خواہشمند تمام ممالک کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں، ہم سب کو پر امن دنیا کی جانب کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے، ہماری فوج کسی بھی قسم کے حالات کیلئے تیار ہے، بہترین اور طاقتور فوج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اسے استعمال کریں گے، ہمارے پاس جدید اور مہلک ہتھیار ہیں، ہمارے میزائل انتہائی طاقتور اور تباہ کن ہیں لیکن ہم انہیں استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ انرجی میں خودکفیل ملک بن گیا ہے، ہمیں اب مشرق وسطی کے تیل کی ضرورت نہیں ہے، میں نیٹو سے کہتا ہوں کہ مشرق وسطی میں مزید متحرک کردار ادا کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے عراق میں موجود امریکی فوجیوں پر حملے کے احکامات دیئے، سلیمانی نے حزب اللہ کو ٹریننگ دی، سلیمانی ہزاروں افراد کی ہلاکت میں ملوث تھا، سلیمانی کے ہاتھ امریکی اور ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے، سلیمانی امریکی تنصیبات پر حملے میں ملوث تھا اور اب امریکی مفادات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، سلیمانی کو میرے حکم پر ہلاک کیا گیا، سلیمانی کو بہت پہلے مار دینا چاہیے تھا،قاسم سلیمانی کو مار کر ہم نے دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ وہ دہشتگردی سے باز رہےں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایران سے احمقانہ معاہدہ کیا گیا، معاہدے کے بعد ایران نے یمن، لبنان، عراق اور افغانستان میں دہشتگردی کو فروغ دیا، ایران مہذب دنیا کو خوفزدہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے،ایران نے حالیہ دنوں میں دو امریکی ڈرون بھی تباہ کئے، ایران کی دہشت گردی، قتل اور فساد کی پالیسی مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت نے مظاہروں کے دوران اپنے ہی 1500 لوگوں کو قتل کیا، انہوں نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے داعش کے ہزاروں افراد مارے گئے، تین ماہ پہلے ہم نے داعش کو سو فیصد ختم کر دیا تھا، داعش کے سربراہ البغدادی دوبارہ سے داعش کو منظم کر رہا تھا جس کی وجہ سے اسے مارنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے ایران پیچھے ہٹ رہا ہے جو اچھی بات ہے، دونوں ممالک کو مل کر مشترکہ دشمنوں کے خلاف لڑنا چاہیے۔








