اسلام آباد ۔ 09جنوری(اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے اور متعلقہ وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے ہماری متحرک سفارتکاری اور اقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا …
پاکستان اسلامی دنیااورعالمی امن کے مفاد میں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09جنوری(اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے اور متعلقہ وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے ہماری متحرک سفارتکاری اور اقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔ وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا کیونکہ جنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں۔مشرق وسطیٰ میں امن سے خطے اوردنیا میں امن واستحکام کی راہ ہموارہوگی۔پاکستان اسلامی دنیااورعالمی امن کے مفادمیں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔








