مقبوضہ کشمیر ، بھارتی محاصرہ 158ویں روز بھی برقرار، صورتحال جوں کی توں

سرینگر ۔ 09جنوری(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 158ویںروز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار ہے جس کے باعث وادی کشمیر کی صورتحال جوں کی توں ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت نافذپابندیوں اورجگہ جگہ بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کے باعث ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول ہے ۔ انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل فون سروسز …

سرینگر ۔ 09جنوری(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 158ویںروز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار ہے جس کے باعث وادی کشمیر کی صورتحال جوں کی توں ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت نافذپابندیوں اورجگہ جگہ بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کے باعث ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول ہے ۔ انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل فون سروسز 5 اگست سے تاحال معطل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں خاص طور پر صحافیوں ، طلباء اور تاجر وں کوسخت مشکلات کا سامنا ہے۔