اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین بحریہ مشق کا انعقاد خطے کے امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔ وہ مشق '' سی گارڈینز 2020 ''کے دوران کراچی میں چینی بحری جہاز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحری جہاز …
چینی بحری جہاز ‘ین چواں ‘کی آمد پاک چین مشترکہ مشق ”سی گارڈینز ”کا انعقاد خطے کے امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا،امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین بحریہ مشق کا انعقاد خطے کے امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔ وہ مشق ” سی گارڈینز 2020 ”کے دوران کراچی میں چینی بحری جہاز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحری جہاز ین چواں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کے وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی ‘ین چواں’ پر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ مشق سی گارڈینز 2020 دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کی مظہر ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چینی بحریہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قابلیت کو سراہا۔ پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین منعقد ہونے والی حالیہ مشق سی گارڈینز 2020 اس سلسلے کی چھٹی کڑی ہے۔









