عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں قائم کئے گئے نئے قونصلر ہال کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکریٹری معظم …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں قائم کئے گئے نئے قونصلر ہال کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکریٹری معظم احمد خان، ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود تھے۔اس نئے ہال کے قیام کا مقصد قونصلر سیکشن میں دستاویزات کی تصدیق کے لئے آنے والوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔قونصلر ہال کے باہر خصوصی”انتظار گاہ”بنائی گئی ہے تاکہ سائلین یہاں آرام سے بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کر سکیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قونصلر سیکشن میں اس نئی بلڈنگ میں ٹوکن جاری کرنے والی ایک نئی مشین بھی نصیب کر دی گئی ہے تاکہ سائلین کے قیمتی وقت کو بچایا جا سکے اور انہیں مطلوبہ سہولت بغیر وقت ضائع کئے میسر آ سکے جبکہ قونصلر سیکشن کے باہر معذور افراد کیلئے خصوصی "ویل چیئر ریمپ ” بھی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وزارت خارجہ کے افسران پوری تندہی اور خلوص نیت کے ساتھ، اپنی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔