لاہور۔9 جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہو جائے گا، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں تعاون ہونا چاہئے، آنیوالے دور میں جو تیزی سے آگے بڑھے گا وہ کامیاب ہو گا، ہمارا مقصد تعلیم کو پھیلانا …
جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ورچوئل یونیورسٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔9 جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہو جائے گا، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں تعاون ہونا چاہئے، آنیوالے دور میں جو تیزی سے آگے بڑھے گا وہ کامیاب ہو گا، ہمارا مقصد تعلیم کو پھیلانا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ہمیں اقوام عالم کے ساتھ چلنے کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورچوئل یونیورسٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں پاکستان میں اپنے نوعیت کے پہلے جدید ترین ریسرچ سینٹرکے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب اور مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزےر نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں تعاون ہونا چاہئے لیکن کسی کے غلط کام میں شامل نہیں ہونا چاہئے، سندھ حکومت میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے لہذا ان کو ہماری ضرورت نہیں ہے، پی پی پی کو کراچی کے مسائل کی طرف توجہ دینی چاہئے کیونکہ کراچی ٹیکس دینے کے حوالے سے بڑا شہر ہے، ہمیں جدید تعلیم کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت کو معیشت بہت بوسیدہ حالت میں ملی، وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم ملکی معاملات کو مخلص ہو کر دیکھ رہے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کے درمےان واضح فرق ہے جسے سافٹ ویئر ایکسپورٹ کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 8 سے 10 سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی آئے گی، جو قومیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلےم سے استفادہ نہےں کرےں گی وہ پیچھے رہ جائیں گی، دنیا بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، حضرت علی ؓ کا قول ہے کہ علم مومن کی میراث ہے،آنیوالی دنیا بہت جلدی سے تبدیل ہونیوالی ہے، جو تیزی سے آگے بڑھے گا وہ کامیاب ہو گا لہذا ہمارا مقصد تعلیم کو پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دور ہے، جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں، آج وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہےں کہ پاکستان اپنا پہلا جدید ترین ریسرچ سنٹر تعمیر کرنے جا رہا ہے، مجھے امید ہے کہ ورچوئل یونیورسٹی کا یہ تحقیقی سنٹر پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی لے کر آئے گا اور ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کا فخر ہو گی، ورچوئل یونیورسٹی جس مقام پر پہنچ چکی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں اپنے نوعیت کے اس پہلے جدید ترین ریسرچ سنٹر میں جینز اور ڈی این اے پر تحقیق کر کے دودھ اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور انسانوں و جانوروں میں پیدا ہونیوالی بیماریوں کی تشخیص اور ان کا تدارک بھی ممکن ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت اے پی ایس شہداءکے نام سے منسوب شجر کاری مہم مےں پودا بھی لگاےا جو اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم اپنے اے پی ایس کے شہداءکو کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور ہم اپنے بچوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔








