راولپنڈی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے جی ایچ کیو راولپنڈی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی بجھانے میں معاونت کی بھی پیشکش کی۔ آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے نیک خواہشات پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔ وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے خطہ میں امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔








