قصور کی معصوم زینب کی دوسری برسی کے موقع پر قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری ایک روشن اور تاریخی قانون سازی ہے، 2020 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قصور کی معصوم زینب کی دوسری برسی کے موقع پر قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری ایک روشن اور تاریخی قانون سازی ہے، 2020 کے آغاز پر اسمبلی سے یہ اہم قانون سازی عوامی جذبات اور امنگوں کی حقیقی آئینہ دارہے۔ ڈاکٹر فردوس …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قصور کی معصوم زینب کی دوسری برسی کے موقع پر قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری ایک روشن اور تاریخی قانون سازی ہے، 2020 کے آغاز پر اسمبلی سے یہ اہم قانون سازی عوامی جذبات اور امنگوں کی حقیقی آئینہ دارہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوامی مسائل سے وابستہ یہ قانون ہمارے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہو گا، اس قانون کے تحت زینب الرٹ رسپانس اور ریکوری ایجنسی کا قیام ممکن ہو سکے گا۔ پھول جیسے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں گھناو¿نے ظلم سے بچانا اورمعاشرتی تحفظ دینا عمران خان کا ویژن اور حکومت کا عزم ہے۔