اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجہ میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے دھماکہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اور عبادت گاہیں امن کا گہوارہ ہیں، انہیں نشانہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوئٹہ میں دھماکہ کی مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجہ میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے دھماکہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اور عبادت گاہیں امن کا گہوارہ ہیں، انہیں نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ہماری پولیس، عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والا دھماکہ ملک میں امن و امان کو تباہ کرنے کی گھناو¿نی سازش ہے، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم کوشش کرنے والے ملک دشمن عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر خارجہ نے بلوچستان دھماکہ میں شہید ہونے والوں کیلئے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔








