اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ طلباءقوم کے مستقبل کے معمار ہیں ان کی تعلیم و تربیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا، موجودہ حکومت ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، خیبر پختونخوا کی سابق حکومت کے دور میں صوبہ خیبر پختونخوا میں تاریخی تعلیمی اصلاحات کی گئیں جن کی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ طلباءقوم کے مستقبل کے معمار ہیں ان کی تعلیم و تربیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا، موجودہ حکومت ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، خیبر پختونخوا کی سابق حکومت کے دور میں صوبہ خیبر پختونخوا میں تاریخی تعلیمی اصلاحات کی گئیں جن کی بدولت شرح خواندگی میں بہتری آئی اور سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر ہو جس کی وجہ سے عوام نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں منتقل کرنا شروع کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر نے کہا کہ قوم کو اپنی نوجوان نسل سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلباءاپنی تمام توانائیاں حصول علم کے لئے صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پر قوم کے مستقبل کو سنوارنے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کامیاب جوان پروگرام کا اجراءکیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے متعدد سکول اور کالج بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گزشتہ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بچوں کی ایک بڑی تعداد سکولوں سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا اور شرح تعلیم کو 100 فیصد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔








